آئین کے مطابق ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں: احسن اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔احسن اقبال نے کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار اور انکار کا منصوبہ نہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت کے فیصلوں کو ملک پر مسلط نہ کیا جائے، لاڈلے نے 4 سال ملک کو نقصان پہنچایا۔احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات میں عمران خان کو شکست دیں گے، عمران خان ایک فتنہ ہے جو قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، ملک کو دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ توانائی اور آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دیں گے۔