کیا ایشوریا فلموں میں کام کیلئے ابھیشیک سے اجازت لیتی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنی اہلیہ ایشوریا رائے سے متعلق بتایا کہ وہ کام کےلیے ان سے اجازت نہیں لیتیں۔ سوشل میڈیا سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایک مداح نے ابھیشیک سے اہلیہ کے کام سے متعلق دلچسپ چٹکلہ چھوڑا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جب ابھیشیک بچن نے اہلیہ ایشوریا رائے کے کام سے متعلق تعریف کی تو صارف نے کہا کہ آپ انہیں مزید فلمیں سائن کرنے دیں اور بیٹی ارادھیا کی دیکھ بھال خود کریں۔ اس پر ابھیشیک بچن نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میں انہیں سائن کرنے دوں؟، انہیں کچھ کرنے کے لیے میری اجازت کی ضرورت نہیں، بالخصوص ایسے کاموں میں جو انہیں پسند ہیں۔