چھاپہ مار کارروائیاں: کمالیہ سے 2600 بوری گندم، گوجرہ سے 8 ہزار بیگ برآمد
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے شہر کمالیہ میں چھاپے کے دوران 2 گوداموں سے 2600 سے زائد گندم کی بوریاں جبکہ گوجرہ میں مقامی فلور ملز کے گوداموں سے 8000 ہزار سے زائد 50 کلو والے گندم کے بیگ برآمد ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے گوجرہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی فلور ملز کے گودام سے 8000 ہزار سے زائد 50 کلو والے گندم کے بیگ برآمد کر لیے۔
گوجورہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے گندم کے تھیلے برآمد ہونے کے بعد گودام سیل کر دیا۔ادھر کمالیہ شہر میں بھی ضلعی انتظامیہ نے علی الصبح شہر میں 2 مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 2600 گندم کی بوریاں برآمد کر لیں۔گوداموں کو کارروائی کے بعد سیل کر دیا گیا ہے، گندم کو مرکزِ خرید میں جمع کروا دیا گیا ہے۔