چھاپہ مار کارروائیاں: کمالیہ سے 2600 بوری گندم، گوجرہ سے 8 ہزار بیگ برآمد


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے شہر کمالیہ میں چھاپے کے دوران 2 گوداموں سے 2600 سے زائد گندم کی بوریاں جبکہ گوجرہ میں مقامی فلور ملز کے گوداموں سے 8000 ہزار سے زائد 50 کلو والے گندم کے بیگ برآمد ہوئے ہیں . اسسٹنٹ کمشنر نے گوجرہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی فلور ملز کے گودام سے 8000 ہزار سے زائد 50 کلو والے گندم کے بیگ برآمد کر لیے .


گوجورہ کے اسسٹنٹ کمشنر نے گندم کے تھیلے برآمد ہونے کے بعد گودام سیل کر دیا . ادھر کمالیہ شہر میں بھی ضلعی انتظامیہ نے علی الصبح شہر میں 2 مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 2600 گندم کی بوریاں برآمد کر لیں . گوداموں کو کارروائی کے بعد سیل کر دیا گیا ہے، گندم کو مرکزِ خرید میں جمع کروا دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں