تھائی لینڈ کے سفارتخانے نے بدھا کا مجسمہ لاہور عجائب گھر کو دیدیا


لاہور (قدرت روزنامہ)تھائی لینڈ کے سفارت خانے کی جانب سے بدھا کا مجسمہ لاہور عجائب گھر کے حوالے کر دیا گیا۔بدھا کا مجسمہ تھائی لینڈ کے سفارت کار مسٹر شکرت نے ڈائریکٹر لاہور میوزیم کے حوالے کیا۔
تھائی لینڈ کے سفارت کار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ20 سال بعد پاکستان آیا ہوں۔تھائی لینڈ کے سفارت کار مسٹر شکرت نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا ہے۔