سوڈان سے ایک اور خصوصی طیارہ پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے . ذرائع کے مطابق سوڈان سے ایک اور خصوصی طیارہ 139 مسافروں کو لے کر وطن پہنچ گیا، تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور منکی پاکس کے لیے اسکریننگ کی گئی .

محکمۂ صحت کی ٹیم نے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ مکمل کی .
دوسری جانب پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن جاری ہے . ترجمان نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کا ایک اور ایئر بس طیارہ 140 ہم وطنوں کو لے کر کراچی پہنچا ہے .
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے آخری پاکستانی کی بحفاظت وطن واپسی تک مشن جاری رہے گا . ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس وزارتِ خارجہ کے ساتھ مل کر انخلاء کے مشنز کو انجام دے رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں