وزیر خزانہ اسحاق ڈار 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے . قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا جب کہ وزیرخزانہ اسحق ڈار 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے، اس ضمن میں اتحادی جماعتوں سے تجاویز لی جائیں گی .


ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے اجرا کا عمل تیز کیا جائے گا . اضح رہے کہ وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے میں تاخیر کے باعث آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات کا انکشاف ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں