سہون کے قریب کارو کاری کے الزام میں لڑکا اور لڑکی قتل
سہون(قدرت روزنامہ)سہون کے قریب کارو کاری کے الزام میں 18 سالہ لڑکی اور 25 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔یہ واقعہ سہون کے قریب واقع گاؤں بوترا رند میں پیش آیا ہے جہاں دو ملزمان نے 18 سالہ نمانی رند اور 25 سالہ نوجوان میر خان رند کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا بعدازاں دونوں ملزمان ولی محمد رند اور منیر رند نے خود کو سیہون پولیس کے حوالے کر دیا۔
سیہون پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیں اور ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کرلیے، کیس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔