لاہور(قدرت روزنامہ) فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر مبینہ طور پر غیر انسانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمہ دو بہنوں 12 سالہ ایمان فاطمہ اور 8 سالہ زہرہ اویس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ بہنوں ایمان فاطمہ اور زہرہ اویس کو تحویل میں لے لیا ہے۔ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ بہنوں کو مالکان نے تھپڑ، مکوں، چھری، پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
دونوں گھریلو ملازمہ بہنوں کو مالکان چھوٹی چھوٹی باتوں پر بلاوجہ اکثر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ دونوں ملازمہ بہنوں کےچہرے، بازو، کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق تشدد کا نشانہ بنانے والے مالکان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ بہنوں کا مکمل میڈیکل کروایا جائے گا اور انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…