مولانا فضل الرحمٰن کا انکار جمہوریت کی خوبصورت نشانی ہے: کشور زہرا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا مذاکرات سے انکار کرنا جمہوریت کی خوبصورت نشانی ہے۔یہ بات حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اور پی ٹی آئی دونوں مذاکراتی ٹیمیں نیک نیتی سےکام کر رہی ہیں۔کشور زہرا کا مزید کہنا ہے کہ حکومتِ وقت بات چیت کے لیے تیار بیٹھی ہے۔حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی حکمتِ عملی ملک بچانے کی ہے۔