حرا مانی نے کس ڈرامے میں عروہ حسین کی جگہ لی؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں انہیں عروہ حسین کی جگہ کاسٹ کیا گیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ کو ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی؟
اپنی روایتی انداز میں حرا مانی نے مذاق کرتے ہوئے کہا ’نہیں پہلے مجھے ہمایوں سعید کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں ان کے قد تک نہیں پہنچ سکی‘۔
بعدازاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ابتداء سے ہی ’ہانیہ‘ کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم یہ کردار ان سے قبل اداکارہ عروہ حسین کرنے والی تھیں۔حرا مانی نے مزید بتایا کہ اداکارہ عروہ حسین ایک سین شوٹ بھی کروا چکی تھی تاہم عروہ کسی مسائل کی وجہ سے شوٹنگ مزید جاری نہیں رکھ سکیں تو ان کی جگہ انہیں کاسٹ کیا گیا۔