علی ظفر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کا مسلم لیگ(ن) میں اپنی شمولیت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے اپنے کنسرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یار وینکوور میں جب میں نے اپنا فون آن کیا تو دیکھا کہ اتنے سارے میسجز آئے ہوئے ہیں صرف اس بات کی تصدیق کے لیے کہ میں نے کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ’پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے کل رات ٹورونٹو میں ہونے والے کنسرٹ میں سرخ رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی‘۔
Yaar so many messages as I turn on my phone in Vancouver inquiring about if I have joined any party 😂
Firstly, I was wearing a red jacket in the concert in Toronto last night. The much talked about image is in the hoodie I wore at the sound check before the concert from a brand… pic.twitter.com/op4Ns3Zxtf
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 30, 2023
اُنہوں نے لکھا کہ’پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے کل رات ٹورونٹو میں ہونے والے کنسرٹ میں سرخ رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میری ہوڈی پہنے ہوئے جس تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بات کی گئی وہ میں نے ’راستہ‘ نامی برانڈ کے کنسرٹ سے پہلے ساؤنڈ چیک کرتے ہوئے پہنی تھی‘۔ علی ظفر نے لکھا کہ ’اس ہوڈی پر اسے خوبصورت بنانے کے لیے کچھ مقامی علامتوں اور مشہور دیسی فقروں کا استعمال کیا گیا تھا‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’اسی ہوڈی کے اوپر بلے اور تیر کا نشان بھی بنا ہوا تھا اور میں نے اسے کنسرٹ سے پہلے بس اتفاق سے پہن لیا کیونکہ وہ مجھے کسی نے تحفے میں بھیجی تھی‘۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ’اگلی بار میں بنیان بھی سوچ کر پہنوں گا‘۔