کراچی: آج دوپہر یا شام گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کل یہاں بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہے، سرکولیشن اب سندھ سے جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ گئی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی سے دور آج گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، جن کے باعث دوپہر یا شام میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کل کراچی میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 23 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے،جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے کہیں ہلکی، کہی تیز بارش اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔