اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس مسرت کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کردی . ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری کے معاملے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا .
اپنے خط میں جسٹس فائز عیسیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کردی . خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سینئر رکن ہیں .