فتنہ خود گاڑی میں سے خطاب کر رہا، لوگ گرمی میں پیدل چل کر بے حال ہیں، مریم اورنگزیب


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ سازشی فتنہ خود گاڑی میں سے خطاب کر رہا ہے جبکہ لوگ گرمی میں پیدل چل کر بے حال ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ منہ پربالٹی ڈال کرسکیورٹی لیتا ہے اور لوگ گرمی میں پیدل چل کر بے حال ہیں، انہوں نے کہا کہ کیسا بے حس اور بے شرم بندہ ہے گاڑی میں بیٹھ کر پوچھتا ہے لگتا ہے آپ لوگ تھک گئے ہیں؟


وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ کیا کرے؟ کیسے نکلے گاڑی سے باہر؟ انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ کو غربت کی لکیر سے نیچے اور 60 لاکھ کو بے روزگار کرنے والا گاڑی سے باہر نہیں نکل سکتا۔