فلم ’میں ہوں ناں‘ کی شوٹنگ کے سیٹ پر فرح خان نے گالیاں دیں، چپل پھینکی، زید خان کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار زید خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں ناں‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر فرح خان نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور اپنی ’چپل‘ بھی اِن پر پھینکی۔اداکار زید خان نے بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماضی کی فلم ’میں ہوں ناں ‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ناگوار واقعے سے متعلق بات کی۔
زید خان نے انکشاف کیا کہ فلم ڈائریکٹر فرح خان شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ’کٹ‘ کی آواز آنے پر ناراض ہو گئی تھیں۔زید کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم بہت 400 فُٹ اونچائی پر شوٹنگ کر رہے تھے اس لیے اِنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، 2004 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت ڈسپلن تھا، ایک ٹیک دینے کے بعد ہی حالت خراب ہو جاتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ شوٹنگ کے دوران کیمرہ امریتا راؤ پر تھا اور اس سین کے دوران وہ میری جانب بڑھ رہی تھیں اور مجھے کیمرے کے پیچھے سے تیار رہنے کے لیے بار بار چوکنا رہنے کو کہا جا رہا تھا، اس سین کے لیے رقاصائیں کافی بار ڈانس اسٹیپ کر چکی تھیں، سین کی دوبارہ شوٹنگ کے دوران ایک ڈانسر نیچے گر گئی، وہ کافی تھک چکی تھی، ایسے میں مجھے سمجھ نہیں آرہی تھا کہ کیا کروں۔
زید خان نے بتایا کہ اُنہوں نے پھر بھی سین جاری رکھا مگر ایک لمحہ احساس ہوا کہ میں اس طرح شوٹنگ نہیں کر سکتا مجھے یہ سین رکوانا پڑےگا، میں نے اس سین کے دوران ’کٹ‘ کی آواز لگادی جس پر فرح خان کو غصہ آ گیا، فرح خان نے سیٹ پر مجھے گالی دی اور اپنی چپل بھی مجھ پر پھینک دی۔زید خان نے بتایا کہ اُس وقت میرا فرح خان سے کہنا تھا کہ آپ مجھ سے یہ کیسے توقع رکھ سکتے ہیں کہ میں کسی گر جانے پر بھی ڈانس کرتا رہوں، ایسے میں فرح خان چیخ کر بولیں وہ گرج کر بولی کہ تم میرے سیٹ پر کٹ نہیں کہہ سکتے، کٹ میں کہوں گی۔
یاد رہے کہ 2004ء بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم فرح خان نے لکھی اور ڈائریکٹ کی تھی۔فلم میں شاہ رخ خان، سشمیتا سین، سنیل شیٹی، امریتا راؤ اور زید نے کام کیا تھا۔