کراچی میں آج شام گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں آج دن کے وقت موسم نسبتاً گرم و مرطوب جبکہ شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مغربی سسٹم کا پھیلاو مشرقی بلوچستان پر برقرار ہے جس کے سبب اگلے 2 سے 3 روز کے دوران دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .


سندھ کے کچھ اضلاع میں 5 مئی کو بھی بارشیں متوقع ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آگئی .

. .

متعلقہ خبریں