پاکستان کی پہلی بار دبئی میں عالمی سیاحتی ایکسپو میں شرکت

دبئی(قدرت روزنامہ) دبئی میں عالمی سیاحتی ایکسپو ’’عربیہ ٹریول مارکیٹ‘‘ کا آغاز ہوگیا جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار اس نمائش میں شرکت کی جارہی ہے . ایکسپو میں پاکستان پویلین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان پویلین کا افتتاح مشیر برائے سیاحت عون چوہدری نے کیا، ایکسپو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل حسن افضل خان نے بھی شرکت کی .

اس موقع پر عون چوہدری نے کہا کہ سیاحت سے پاکستان ایک ارب ڈالرز کماتا ہے جبکہ اب سیاحت سے پانچ ارب ڈالرز کمانے کا منصوبہ ہے، اسکردو کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کی تیاری مکمل ہے، اس کے علاوہ نمائش میں پاکستان کی دس سے زائد سیاحتی کمپنیوں نے شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں