پاکستان میں عوام کی حمایت یافتہ حکومت کی حمایت کریں گے،امریکا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے داخلی اور ملکی سیاست پر کچھ کہنے کے مجاز نہیں البتہ امریکا پاکستان میں عوام کی حمایت سے بننے والی حکومت کی مکمل حمایت کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
ترجمان ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک اپنے داخلی و خارجی معاملات میں اپنے مفادات کا خود تعین کرتا ہے۔ امریکا کسی بھی ملک کی داخلی سیاست میں مداخلت نہیں کرتا۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں موجودی سیاسی بحران کے نتیجے میں عوام جس کو بھی حکومت کے لیے چنیں گے۔ امریکا اس حکومت کی مکمل حمایت کرے گا۔
امریکی کمیشن برائے بین الااقوامی مذہبی آزادی کی تازہ رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کو قتل، تشدد، تعصب اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے جو صدر، وزیر خارجہ اور کانگریس کو پالیسی بنانے کی سفارشات فراہم کرتا ہے۔
ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی کو مزید تفصیلات درکار ہو تو کمیشن سے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے۔ امریکی حکومت یا اس کے دیگر ادارے اس رپورٹ کے بارے میں جواب دینے یا تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

36 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

48 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago