صنم جنگ نے اداکاری کی دنیا میں کیسے قدم رکھا؟


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ان کے پہلے ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا . حال ہی میں صنم جنگ ایکسپریس ٹی کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ اُنہیں ان کے پہلے ڈرامے کیلئے مسترد کر دیا گیا تھا .


صنم جنگ نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنا ایم بی اے مکمل کیا اور اس کے بعد اپنے کیرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا تاہم کچھ دنوں بعد اُن کی نوکری ختم ہو گئی، جس کے بعد وہ بےروزگار تھیں کہ نینا کاشف نے اُنہیں دل مضطر کے لیے آڈیشن دینے کیلئے بُلایا .
اداکارہ نے بتایا کہ اُنہوں نے آڈیشن دیا لیکن انہیں اس ڈرامے کے ہدایتکار رومی انشا نے مسترد کر دیا . ہدایتکار کا کہنا تھا کہ صنم جنگ اداکاری نہیں کر سکیں گی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Express TV (@entexpresstv)


صنم جنگ نے بتایا کہ انہوں نے مجھے خود بلایا، پھر مسترد کر دیا اور گھر بھیج دیا لیکن بعد میں ہدایتکار کو تبدیل کر دیا گیا کیونکہ وہ مجھ سے متفق نہیں تھے .
اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد یہ ڈرامہ شہزاد کشمیری نے ڈائریکٹ کیا اور اس طرح اُنہیں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع ملا . صنم جنگ کا کہنا تھا کہ اُنہیں لگتا ہے کہ جب کوئی چیز آپ کے لیے لکھ دی گئی ہوتی ہے تو وہ آپ کو مِل جاتی ہے .


یاد رہے کہ اداکار عمران عباس کے ساتھ صنم جنگ کا پہلا ڈرامہ ’دل مضطر‘ تھا جس نے انہیں بے پناہ شہرت دی اور پھر انہوں نے کبھی مُڑ کر نہیں دیکھا . صنم جنگ اِن دِنوں ایکسپریس ٹی وی کے ڈراے ’پیاری مونا‘ میں نظر آ رہی ہیں جس کو شائقن کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں