اخروٹ کے مزید فوائد کے سائنسی ثبوت مل گئے


کراچی(قدرت روزنامہ) قدرت کے کارخانے میں اخروٹ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کے متعلق مزید سائنسی شواہد ملے ہیں جو اخروٹ کو ’سپرفوڈ‘ بناتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق اخروٹ دل کے لیے انتہائی مفید ہے، مضر کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دماغ و اکتسابی صلاحیت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اخروٹ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔
اب ہسپانوی سائنسدانوں نے ای کلینک میڈیسن نامی جرنل میں بالخصوص طلبا و طالبات کے تناظر میں کہا ہے کہ اخروٹ ان کے لیے بہت مفید ہے۔ اسکول جانے والے والے بچوں کے ہفتے میں تین مرتبہ اخروٹ دیا جائے تو اس سے ان کی اکتسابی ، دماغی اور ذہنی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب اخروٹ میں دماغ کے لیے انتہائی مفید اجزا دریافت ہوئے ہیں۔
اخروٹ میں ایلفا لائنولینک ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی خوب پایا جاتا ہے۔ اگر بزرگ افراد بھی اخروٹ کھانے کو عادت بنائیں تو اس سے دماغی انحطاط کم ہوسکتا ہے اور الزائیمر یا ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اخروٹ کھانا ہر عمر اور ہر جنس کے لیے یکساں طور پر مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب کچھ مطالعات بتاتے ہیں کہ اخروٹ کھانے سے سرطان کے خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے ۔ دوسری جانب ذیابیطس کے مریض بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

1 min ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

3 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

4 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…

7 mins ago

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

10 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

10 mins ago