اخروٹ کے مزید فوائد کے سائنسی ثبوت مل گئے


کراچی(قدرت روزنامہ) قدرت کے کارخانے میں اخروٹ ایک بہت بڑی نعمت ہے . اس کے متعلق مزید سائنسی شواہد ملے ہیں جو اخروٹ کو ’سپرفوڈ‘ بناتے ہیں .

سائنسدانوں کے مطابق اخروٹ دل کے لیے انتہائی مفید ہے، مضر کولیسٹرول کم کرتا ہے اور دماغ و اکتسابی صلاحیت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے . اب تازہ خبر یہ ہے کہ اخروٹ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں .
اب ہسپانوی سائنسدانوں نے ای کلینک میڈیسن نامی جرنل میں بالخصوص طلبا و طالبات کے تناظر میں کہا ہے کہ اخروٹ ان کے لیے بہت مفید ہے . اسکول جانے والے والے بچوں کے ہفتے میں تین مرتبہ اخروٹ دیا جائے تو اس سے ان کی اکتسابی ، دماغی اور ذہنی صلاحیت بہتر ہوتی ہے . اس کی وجہ یہ ہے کہ اب اخروٹ میں دماغ کے لیے انتہائی مفید اجزا دریافت ہوئے ہیں .
اخروٹ میں ایلفا لائنولینک ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے . دوسری جانب اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی خوب پایا جاتا ہے . اگر بزرگ افراد بھی اخروٹ کھانے کو عادت بنائیں تو اس سے دماغی انحطاط کم ہوسکتا ہے اور الزائیمر یا ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہوسکتا ہے .
ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اخروٹ کھانا ہر عمر اور ہر جنس کے لیے یکساں طور پر مفید ثابت ہوسکتا ہے . دوسری جانب کچھ مطالعات بتاتے ہیں کہ اخروٹ کھانے سے سرطان کے خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے . دوسری جانب ذیابیطس کے مریض بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں