فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں میرا کردار عامر لیاقت کرنا چاہتے تھے، مانی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں اُن کا کردار (پارٹی، کراچی کے لڑکے کا کردار) عامر لیاقت ادا کرنا چاہتے تھے۔گزشتہ دنوں اداکار مانی نے جیو کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے خصوصی انٹریویو دیا۔
اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ جب میں نے فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں کردار غفار علی (جس کا تخلص جئے مہاجر ہے) سے متعلق عامر لیاقت سے بات کی تو اُنہوں نے کہا کہ یار۔۔۔ یہ کردار تو مجھے کرنا تھا۔


مانی کا کہنا تھا کہ اس فلم میں عامر لیاقت کو بہت یاد کر رہا ہوں، عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں یہ فلم ضرور دیکھوں گا، مجھے بھی اداکاری کرنی ہے، میری خواہش ہے کہ فیصل قریشی (ڈائریکٹر) مجھے بھی کاسٹ کرے۔
مانی کا مزید کہنا تھا کہ ایک فلم میں عامر لیاقت اور اُن کی اہلیہ نے ساتھ کام کیا تھا، عامر لیاقت نے اس فلم کے لیے ڈبنگ کروائی تھی، فی الحال وہ فلم رُک گئی ہے، دیکھتے ہیں اب اُس فلم کا کیا ہوتا ہے۔