سال 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب نہیں رہے گا، بل گیٹس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے سالانہ خط میں کہا ہے کہ ’سال 2035 تک دنیا میں کوئی ملک غریب نہیں رہے گا‘۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں، بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نے اپنی مشترکہ تصنیف میں دلیل دی کہ دنیا اس وقت پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔
دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2035 تک اس دنیا میں کوئی غریب ملک نہیں رہے گا کیونکہ یہ قومیں اپنے امیر ہم منصبوں کی ایجادات سے مستفید ہوں گی۔انہوں نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سالانہ خط میں کہا ہے کہ ’میں اس بارے میں کافی پر امید ہوں اور یہ پیشین گوئی کرسکتا ہوں کہ 2035 تک دنیا میں تقریباً کوئی غریب ملک (موجودہ تعریف کے مطابق) باقی نہیں رہے گا‘۔
ان کا کہنا ہے کہ ’تقریباً تمام ممالک، جنہیں آج ہم کم یا درمیانی آمدنی کا کہتے ہیں، وہ اپنے پڑوسی ممالک سے سیکھیں گے اور نئی ویکسین، بہتر بیج اور ڈیجیٹل انقلاب جیسی ایجادات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ نئے سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اپنی جانب راغب کریں گے‘۔
ان کے مطابق 2035 تک زیادہ تر ممالک کی فی کس آمدنی اس وقت چین کے مقابلے زیادہ ہو گی۔ 70 فیصد سے زائد ممالک کی فی شخص آمدنی آج چین کے مقابلے زیادہ ہوگی۔ تقریباً 90 فیصد کی آمدنی آج کے بھارت سے زیادہ ہوگی‘۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بل گیٹس نے یہ پیش گوئی کی ہے، بلکہ اس سے قبل 2014 میں بھی انہوں نے اس حوالے سے پیش گوئی کر چکے ہیں۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

18 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

34 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

1 hour ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago