14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں: رانا ثناء اللّٰہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں . یہ بات انہوں نے میڈیا سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے .


وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بے حد ضروری ہے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں بحث کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں .
14 مئی کو انتخابات ناممکن ہیں: الیکشن کمیشن
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی رواں ماہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ تاریخ کو صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا . الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک ضروری مطلوبہ انتظامات کی تکمیل ممکن نہیں ہے، انتخابات کے التواء یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا .
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں 3 رپورٹیں جمع کرائی ہیں، جبکہ عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے کی مزید سماعت کےلیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے . سپریم کورٹ نے مزید سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو طلب بھی نہیں کیا ہے .
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ 4 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے لیے 14 مئی کوانتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں