انٹر بینک میں ڈالر مہنگا


کراچی (قدرت روزنامہ)ہفتہ وار چھٹیوں اور یکم مئی کی عام تعطیل کے بعد آج کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 290 روپے پر برقرار ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 344 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 924 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 580 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔