حق کی بات پر اپنی آواز ضرور اُٹھائیں گے، رؤف صدیقی
کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ حق کی بات پر اپنی آواز ضرور اُٹھائیں گے۔رؤف صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کا حصّہ تو ہیں مگر غلاموں کی طرح شامل نہیں ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جو حق بات اور درست بات ہوگی وہ ہم ضرور کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر ایم کیو ایم کی حکومت ہو اور کچھ غلط ہوا تب بھی بولیں گےکیونکہ ہمیں جواب صرف اللّٰہ تعالی کو دینا ہے۔