شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے دلہن ٹریفک حادثے میں ہلاک؛ دلہا زخمی


جنوبی کیرولائنا (قدرت روزنامہ) امریکا میں شادی کی تقریب کے بعد دلہا دلہن گولف کارٹ میں سوار ہو کر گھر جانے کے لیے نکلے ہی تھے کہ نشے میں دھت خاتون کار سوار نے ٹکر مار دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں رفتار کار نے گولف کارٹ کو عقب سے ٹکر ماری جس پر نوبیاہتا جوڑے فضا میں کئی فٹ بلند ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے گر گئے۔
حادثے میں 34 سالہ دلہن سمانتا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ دلہا آرک ہچنسن شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی دلہا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔نوبیاہتا جوڑے کے گولف کارٹ کو ٹکر مارنے والی کار سوار نشے میں دھت تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔