پنجاب

بیرون ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے بیرون ملک دولت رکھنے کے الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ میری قانونی ٹیم نے سراج الحق کو الزام عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، سراج الحق الزام پر فوری معافی مانگیں، سراج الحق اپنے الزام پر کھلے عام معافی مانگیں گے یا انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کیں۔

متعلقہ خبریں