جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا کیس: رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے، جس میں الزام لگایا گیا کہ زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کیا۔