بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوکر اپنی کرپشن کا جواب دیں، وزیر داخلہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجے اور قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں۔فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوکر اپنی کرپشن کا جواب دیں جہاں اُن کا خاوند منہ پر بالٹی پہن کر جاتا ہے، بشرا بی بی خاوند کو منہ پہ بالٹی ڈال کر عدالت لے کر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک چھپاؤ یا پہنچاؤ تحریک کی پریس کانفرنس تھی، الیکشن کمیشن، وکلا، صحافیوں اور سیاسی مخالفین پر گند اچھالنا گالی دینا دھمکانا عمران خان کا وطیرہ ہے، جو خلاف بات کرے وہ وکلا پے رول پے ہیں اور صحافی لفافے جبکہ ان کی نظر میں الیکشن کمیشن بکاؤ ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو غلامی نہ کرے اور ان کی مرضی کی بات نہ کرے انہیں مسلم لیگ ن سے جوڑ دیا جاتا ہے جبکہ صحافیوں کو لفافہ کہا جاتا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے 190 ملین پاؤنڈ کے لفافے کا جواب دے، جو فراڈ نیازی نے کرکے اپنے اسپانسر کو خیرات کیا۔ پورا قومی خزانہ عمران مافیا کے نشانے پرتھا۔منصب، کرسی اور اختیار کا ناجائز استعمال سب سے بڑی آئین شکنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے عدلیہ کے اختیار کو شفاف بنایا تاکہ آئین شکنی اور من پسند فیصلے نہ ہوں۔