صدف کا شہروز سبزواری کی بیٹی کیساتھ کیسا تعلق ہے؟
(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے شہروز کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں بتا دیا۔
حال ہی میں اداکارہ صدف کنول نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔
شو کے میزبان اداکار احسن خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف نے انکشاف کیا کہ انکا نورے کیساتھ بہت دوستانہ تعلق ہے۔
ماڈل صدف کنول نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر شہروز کی بیٹی کو نورے کہہ کر بلاتی ہیں اور نورے بھی انہیں صدف کہہ کر پکارتی ہے۔
صدف نے مزید کہا کہ نورے بہت پیار کرنے والی بچی ہے، وہ بالکل اپنے والد کی کاپی ہے۔
شہروز سبزواری سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں۔
گزشتہ سال نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔
واضح رہے کہ اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں جن سے اُن کی ایک بیٹی ہے۔