رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلب کیا ہے کیوں کہ آئین ہمیں اداروں کے احتساب کا حق دیتا ہے . انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی ادارے کے پرنسپل اکاؤنٹس آفیسر کو طلب کرنے کا اختیار حاصل ہے، ہم آپ کے سامنے پیش ہوتے ہیں اگر آپ اتنے صاف ہیں تو ہمارے سامنے بھی آئیں، ریکارڈ تو دیں تاکہ پتا چلے پاکستان کو کھانے والے کون ہیں؟ . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت منعقد ہوا .
متعلقہ خبریں