پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا، بلاول بھٹو


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا حزبِ اختلاف میں آزادی صحافت پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔یوم آزادی صحافت پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ سوچ پاکستان میں ہر وقت جمہوریت پر شب خون مارنے کا موقع ڈھونڈتی ہے، یہ سوچ آزادی صحافت کا گلا بھی دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کا سبب بنتی ہیں، جمہوریت کی بحالی و استحکام کے لیے پیپلز پارٹی صحافی اتحاد سدا بہار اور مضبوط رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو اور آصف زرداری نے صحافت پر عائد کالے قوانین کا خاتمہ کیا، پی پی پی اور اس کی قیادت کے خلاف بدترین میڈیا ٹرائل ہوتا رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کے باوجود پی پی پی کبھی آزادی صحافت پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی، ہم جاننے کے حق کے قانون کو وسعت دینے اور من و عن عملدرآمد میں یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی اور صحافی حقوق کے تحفظ کے لیے قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گی، آزادی صحافت کے لیے مثالی ماحول کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، عوام میں میڈیا لٹریسی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صحافت پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتا ہوں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں پر مظالم کے خلاف کردار ادا کریں۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آئے روز صحافیوں کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں، سال میں ایک دن مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے یکجہتی کا بھی منایا جانا چاہیے۔

Recent Posts

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

8 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

13 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

52 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

2 hours ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago