پریانکا چوپڑہ میٹ گالا میں پہنا انتہائی قیمتی نیکلس نیلام کریں گی
نیویارک (قدرت روزنامہ) اداکارہ پریانکا چوپڑہ نیویارک میں منعقد میٹ گالا میں پہننے والا انتہائی قیمتی نیکلس نیلام کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑہ نے میٹ گالا میں جو نیکلس پہنا اس میں 11 اعشاریہ 3 قیراط کا نیلے رنگ کا ہیرا جڑا ہوا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق نیکلس کی قیمت 25 ملین ڈالر ہے جو بھارتی روپے میں 204 کروڑ بنتی ہے۔پریانکا چوپڑہ کے نیکلس کی قیمت اتنی ہے کہ اس قیمت میں دنیا کی مہنگی ترین گاڑی رولز رائس خریدی جا سکتی ہے۔
پریانکا چوپڑہ کا نیکلس 12 مئی کو جینیوا کے ایک نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نیکلس کی ابتدائی قیمت فروخت کا تخمینہ 26 ملین ڈالر سے لے کر 28 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ میٹ گالا ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹیٹوٹ نیویارک کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔