اتحادی حکومت پریس کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت پریس کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے۔پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان کا آئین آزادی صحافت اور شہریوں کی درست اطلاع تک رسائی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گی جنہوں نے سچ کی تلاش میں اپنی جانیں گنوا دیں، پاکستان میں 2018ء سے 2022ء تک صحافت ایک کٹھن دور سے گزری، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں ایک ایسی ”پراسرار سنسرشپ“ جاری تھی جس نے صحافیوں کو خوفزدہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2017ء میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا، پی ٹی آئی کی میڈیا دشمن پالیسیوں کے باعث درجہ بندی میں 12 پوائنٹ کی مزید کمی ہوئی، وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھے شخص کو پریس فریڈم پریڈیٹر کا شرمناک خطاب دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف صحافیوں کی آواز بند کی بلکہ ان کے قلم توڑے، انہیں اغواء کیا، پیٹ میں گولیاں ماریں، پی ٹی آئی کا 4 سالہ دور صحافیوں کیلئے خطرناک دور تھا، عمران خان نے صحافت پر قدغنیں لگائیں، اس طرح قدغنیں لگانے سے دو چار دن تو اپنا مؤقف دیا جا سکتا ہے مگر بالآخر سچائی ماننا پڑتی ہے۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے ریاست کی طرف سے صحافیوں کی زبان بندی کیلئے دباﺅ بڑھایا، اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا غصہ صحافیوں اور صحافتی اداروں پر نکالا، آج ملک میں صحافت مکمل طور پر آزاد ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

7 hours ago