مالی سال 2023-24 کیلیے بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانیکا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال 2023-24 کے لیے بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے . ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹجی پیپر اگلے ہفتے فائنل کرکے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا امکان ہے جبکہ قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کا امکان ہے .


وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا . سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہوگا، کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں