سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جب چاہیں کرن جوہر کے گھر جاکر آڈیشن دے سکتی ہیں لیکن میں نہیں، سونم باجوہ


ممبئی(قدرت روزنامہ) پنجابی ، تیلگو اور تامل فلموں سے فلم انڈسٹری میں قدم جماتی اداکارہ سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ ان کے برعکس سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسی اداکاراؤں کو کرن جوہر جیسے بڑے فلم سازوں تک براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم باجوہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں رائج اقرباپروی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔انہوں نے ہندی فلموں سے دوری کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیا کہ سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسے اسٹار کڈز کو کرن جوہر جیسے فلم سازوں تک باآسانی اور براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے۔
وہ جب چاہیں ان کے گھر جاکر ان سے بات کرسکتے ہیں آڈیشن دے سکتے ہیں، اگر مجھے یہ سہولت ہوتی تو میں ہندی فلم انڈسٹری کا حصہ ہوتی‘۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اسے دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے۔