گاڑی نہیں تھی، رکشے میں اسکول جانے میں بہت شرم آتی تھی، کومل عزیز خان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے اپنے بچپن اور اسکول سے جڑی یادوں کو تازہ کیا ہے۔اداکارہ کومل عزیز کا نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ وہ اور اُن کی بہن اسکول کی متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتی تھیں اور اسکول میں ایک سلیبرٹی کی سی حیثیت رکھتی تھیں۔
کومل عزیز نے بتایا کہ وہ وین کے ذریعے اسکول آتی جاتی تھیں مگر جب وین نہیں ہوتی تھی تو اُن کی والدہ اُنہیں رکشہ میں اسکول چھوڑنے جاتی تھیں۔کومل عزیز کا ہنستے ہوئےانٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ جب رکشہ پر اسکول جانا ہوتا تھا تو میرے اور میری بہن کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے تھے کہ کیا ابرکشے میں اسکول جانا پڑے گا۔
انہوں نے بات کا اختتام کرتے ہوئے مزید کہا کہ رکشہ بس پر سفر کرنے والے افراد زیادہ کامیاب ہوتے ہیں کیوں کہ اُن میں ایک جستجو ہوتی ہے جو اُنہیں کامیاب بناتی ہے۔کومل عزیز کا کہنا تھا کہ اب سمجھ میں آتا ہے کہ اپنی ماضی کی کہانیاں فخر سے سنانی چاہئیں، چھپانی نہیں چاہئیں۔