ہم نے ججز کی تنخواہوں اور پلاٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں، نور عالم خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ججز کی تنخواہوں اور پلاٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ ہم ججز کے خلاف نہیں ہیں، جہاں آئین کے خلاف کام ہوگا تو بات کریں گے۔
نور عالم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا دس سال کا آڈٹ نہیں ہوا، ہم نے سپریم کورٹ کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو بلا لیا ہے، سابق چیف جسٹس نے مہمند ڈیم کے فنڈز کی تفصیلات نہیں بتائیں، ہم نے مہمند ڈیم کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں کسی کی تذلیل نہیں کرنا چاہتے، آئین اگر کوئی بنا سکتا ہے تو وہ یہ ایوان ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ 16 مئی کو سپریم کورٹ سے تفصیلات طلب کی ہیں۔