جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ ملزم کے کیس کا کیا بنا؟ یہ تحریک تھی کیا؟وکیل کامران مرتضی نے جواب دیا کہ ملزم گوادر میں پانی دینے کی تحریک کی قیادت کر رہا تھا، قتل کے واقعے سے ہدایت الرحمن کا تعلق نہیں، یہ صرف پانی مانگ رہے تھے . جسٹس سردار طارق نے کہا کہ پانی مانگنا آپ کا حق ہے، مگر آپ کال دیکر لوگوں کو بلاتے، توڑ پھوڑ کرتے ہیں، املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ بھی تو دیکھیں . سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست پر بلوچستان حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے . پولیس نے مولانا ہدایت الرحمان کو پولیس کانسٹیبل یاسر علی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے . ملزم مولانا ہدایت الرحمان پر للکارنے اور قتل کی ہدایت کرنے کا الزام ہے . مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف دسمبر 2022 میں قتل ،دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت پر بلوچستان حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے . جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی .
متعلقہ خبریں