میٹرک بورڈ کراچی نے8 مئی سے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ) میٹرک بورڈ کراچی نے 8مئی سےسالانہ امتحانات کااعلان کردیا۔ناظم امتحانات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں3 لاکھ سےزائدطلبہ وطالبات شرکت کرینگے ، نہم ودہم سائنس اورجنرل گروپ ریگولروپرائیویٹ کےامتحانی مراکز کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔
ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے 400 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں جبکہ حساس امتحانی مراکزمیں دفعہ144 نافذ ہوگی۔ناظم امتحانات کے مطابق معاملات سنبھالنےکیلئے ضلعی انتظامیہ سےرابطہ کرلیا گیا ہے جبکہ سکول کےنمائندگان ایڈمٹ کارڈصبح 10بجےسےشام6بجےتک وصول کرسکتےہیں۔