میٹرک بورڈ کراچی نے8 مئی سے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ) میٹرک بورڈ کراچی نے 8مئی سےسالانہ امتحانات کااعلان کردیا . ناظم امتحانات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں3 لاکھ سےزائدطلبہ وطالبات شرکت کرینگے ، نہم ودہم سائنس اورجنرل گروپ ریگولروپرائیویٹ کےامتحانی مراکز کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے .


ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے 400 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں جبکہ حساس امتحانی مراکزمیں دفعہ144 نافذ ہوگی . ناظم امتحانات کے مطابق معاملات سنبھالنےکیلئے ضلعی انتظامیہ سےرابطہ کرلیا گیا ہے جبکہ سکول کےنمائندگان ایڈمٹ کارڈصبح 10بجےسےشام6بجےتک وصول کرسکتےہیں .

. .

متعلقہ خبریں