عازمین حج کے پاس سے نسوار ملی تو سخت سزا دی جائیگی : سعودی حکام کا انتباہ


ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی حکام نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کے پاس سے نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا کاسامنا کرنا پڑے گا۔اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیرپورٹس پر انتباہی پوسٹرز بھی لگوا دیے ہیں۔
دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے لہذا عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں جبکہ اجازت نامے کیلئے حفاظتی ٹیکےاور ویکسینیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے۔ حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10 دن پہلے لگوانا لازمی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں کچھ روز قبل پاکستانی ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ عازمین حج کو اب آب زم زم مفت نہیں بلکہ قیمت کی ادائیگی کے بعد ملے گا، اس کے عوض پاکستانی عازمین حج کو رواں برس 20 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔