عالمی دنیا
رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں امریکا کو پھر سے ڈیفالٹ کا خدشہ
امریکا (قدرت روزنامہ)رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں امریکا کو پھر سے ڈیفالٹ کا خدشہ ہوگیا جس کے بعد امریکا مزید 726 بلین ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے حکمتِ عملی کے لیے 9 مئی کو اجلاس بلا لیا ہے جس میں کانگریس کے ممبران شریک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں قرض کی حد پر بات چیت ہوگی۔امریکا کی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بدستور موجود ہے۔
جینیٹ یلین کے مطابق امریکا ایک ماہ کے دوران ڈیفالٹ کر سکتا ہے، 31.4 کھرب ڈالر قرضے کی حد پر فوری اقدامات کیے جائیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ کانگریس کو جلد قانون سازی کی اپیل بھی کر چکے ہیں۔