کراچی میں آج شام یا رات میں بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج شام یا رات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے .


شہرِ قائد کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی .
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جامشورو، دادو، سانگھڑ، گھوٹکی اور دیگر مقامات پر آج اور کل بارش کا امکان ہے . اس کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی آج اور کل بارش ہو سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں