پاکستان کم عمری کی شادیوں میں کمی لانے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا؛ اقوام متحدہ


نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گو کہ جنوبی ایشیا کم عمری کی شادیوں میں عالمی سطح پر کمی کرنے میں سرفہرست ہے لیکن اگر اس کی رفتار تیز نہ ہوئی تو مکمل خاتمے میں 55 سال لگ جائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک کم عمری کی شادی کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے جنوبی ایشیا میں اصلاحات کی رفتار کو 7 گنا تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں کم عمری کی شادیوں کے رجحان میں کمی میں مالدیپ، سری لنکا اور پاکستان بالترتیب اوّل، دوم اور تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان میں تقریباً 18 فیصد لڑکیوں کی اب بھی بچپن میں شادی کر دی جاتی ہے جن کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ ہے یعنی ہر 6 میں سے ایک لڑکی کی شادی کم سنی میں کردی جاتی ہے حالانکہ پاکستان میں کم سے کم شادی کی قانونی عمر 18 سال ہے۔
تاہم پاکستان میں کم عمری کی شادیوں میں کا تناسب عالمی اوسط یعنی 19 فیصد سے کچھ بہتر ہے اس کے مقابلے میں بھارت، بنگلا دیش، افغانستان، نیپال اور بھوٹان بہت پیچھے ہیں۔بنگلا دیش میں بچیوں کی شادیوں کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ یعنی 51 فیصد ہے جب کہ مالدیپ میں سب سے کم صرف 2 فیصد ہے اور بھارت میں 34 فیصد ہے جہاں ہر 3 میں سے ایک لڑکی کی شادی کم سنی میں کردی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ کم عمری کی شادیوں میں کمی کے حوالے سے جنوبی ایشیا دنیا میں سب سے آگے ہے۔ اس کے باوجود، جنوبی ایشیا میں ہر چار میں سے ایک لڑکی اپنی 18 ویں سالگرہ سے پہلے ہی شادی شدہ بن چکی ہوتی ہے۔
جنوبی ایشیائی ممالک میں کم سن دلہنوں کی تعداد 30 کروڑ کے لگ بھگ ہے جو عالمی آبادی کا 45 فیصد بنتا ہے۔ خطے میں ہر 4 میں سے 3 دلہنیں اس وقت بچے کو جنم دیتی ہیں جب وہ ابھی نوعمر ہوتی ہیں۔یونیسیف کے سروے کے مطابق پاکستان میں 55 فیصد دلہنوں کا خیال ہے کہ بیوی کو مارنا جائز ہے۔ بھارت میں 41 اور بنگلا دیش میں 33 فیصد خواتین بھی شوہر کے تشدد کو درست سمجھتی ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

22 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

35 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

47 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

54 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

60 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago