پارا چنار میں مسلح افراد کی اسکول میں گھس کر فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق


پاراچنار(قدرت روزنامہ) پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے . پولیس کے مطابق مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں .

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے .
جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین اور دیگر شامل ہیں . ڈی پی او کرم ایجنسی کے مطابق حملے کے سبب ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں