900 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار چل بسے
چنائی(قدرت روزنامہ) جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار اور ہدایتکار منو بالا 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منو بالا جگر کی بیماری میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے تاہم اداکار گزشتہ روز چنائی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
Rip sir 😢 @manobalam pic.twitter.com/Wf0PvzF3tH
— THALAIVAR SAMRAJJIYAM 🤘🔥🤘❣️ (@RAJINI_DESIGNS) May 3, 2023
تامل فلموں کے سُپر اسٹار رجنی کانت نے ٹوئٹر پر اپنے دوست اور ساتھی اداکار کی موت کی خبر دیتے ہوئے گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔
منو بالا نے 900 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ 40 فلموں کی ہدایتکاری بھی کی۔ انہیں تامل سمیت بالی ووڈ فلموں میں مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔