900 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار چل بسے


چنائی(قدرت روزنامہ) جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار اور ہدایتکار منو بالا 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منو بالا جگر کی بیماری میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے تاہم اداکار گزشتہ روز چنائی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے .


تامل فلموں کے سُپر اسٹار رجنی کانت نے ٹوئٹر پر اپنے دوست اور ساتھی اداکار کی موت کی خبر دیتے ہوئے گہرے دُکھ کا اظہار کیا .

منو بالا نے 900 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ 40 فلموں کی ہدایتکاری بھی کی . انہیں تامل سمیت بالی ووڈ فلموں میں مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل تھی .

. .

متعلقہ خبریں